the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ایک اسرائیلی فوجی عدالت نے فلسطینی خاتون رکن پارلیمان کو ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے اور عوام میں اشتعال بڑھانے کے الزام میں 15 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق خالدہ جرار کے خلاف اسرائیلی عدالت میں چلنے والے اس مقدمے کی سماعت نے بہت توجہ حاصل کی ہے۔ خالدہ غرب اردن کی ایک معروف شخصیت ہیں اور وہ اسرائیل کے خلاف اپنی تقاریر کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں۔

خالدہ جرار کو اپریل میں اسرائیل کی جانب سے عائد سفری پابندیوں کو توڑنے کے جرم میں حراست میں لیا



گیا تھا۔ اسرائیل نے خالدہ جرار کے آبائی شہر رام اللہ میں داخلے پر پابندی لگا رکھی تھی۔ ان پر دوران حراست ہی اشتعال انگیزی اور کالعدم تنظیم میں شمولیت کے الزامات قائم کئے گئے ہیں۔

فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ خالدہ جرار کو سیاسی وجوہات کی بناء پر نشانہ بنایا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جرار کے خلاف موجود شواہد بہت کمزور ہے۔ فلسطینی رہنما حنان عشراوی نے کہاکہ اس سزا کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔پی ایل او کی ترجمانی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سزا خالدہ جرار کو حاصل پارلیمانی استشنیٰ کی خلاف ورزی ہے اور انہیں فوری رہا کیا جائے۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.